تازہ ترین

اظہار تشکر (شائستہ انور کجو)۔

اہلیان کجو بالا ، کجو پائین اور اھلیان راغ ایم۔پی۔اے محترمہ فوزیہ صاحبہ کے اپنے دورہ کجو کے موقع پر گورنمٹ زنانہ مڈل سکول کجو کو ہائی سکول کا درجہ دلوانے کی وعدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دل کی گہرائی سے ان کی شکریہ آدا کرتے ہیں۔اور امید کرتے ہیں۔کہ محترمہ ایم۔پی۔اے صاحبہ خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ صاحب سے ملاقات کرکے ہائی سکول کی منظوری لینے میں کامیاب ہونگی۔علاقے کے عوام اور سکول کے طالبات آج ہی سے ایم۔پی۔اے صاحبہ کی جانب سے خوشخبری کے منتظر ہیں۔ بار بار درخواستوں کے باوجود بھی گزشتہ تیرہ سالوں سے مزکورہ سکول کو اپگریڈ کرانے کا کسی بھی ایم۔این۔اے یا ایم۔پی۔اے صاحبان کو توفیق نہ ہوئی۔انہوں نے ہر بار علاقے کے عوام کے درخواستوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے صرف اپنے آبائی علاقوں کونوازتے رہے۔اور 600گھرانوں پر مشتمل زنانہ مڈل سکول کجو کو اپگریڈ کرانے کی توفیق نہ ہوئی۔اب ایم ۔پی۔اے محترمہ فوزیہ صاحبہ کی یقین دہانی سے امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے۔اور اھلیان علاقہ کو اپنی ہونہار بیٹی پر فخر ہے۔اور مزکورہ سکول کو اپگریڈ کرانے کی یقین دہانی پر ان کی شکریہ آدا کرتے ہیں۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى