تازہ ترین

یارخون کےعوام کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئےمطالبات ترجیحی بنیاوں پر حل کیئے جائے۔ممبر ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل کونسلڈ یوسی یارخون

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس))ممبرڈسٹرکٹ کونسل رحمت ولی خان اورممبرتحصیل کونسل یوسی یارخون میرصاحب بیگ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ محکمہ سی اینڈڈبلیو نےیوسی یارخون کے مختلف لنگ سڑکوں سے برف اورملبے ہٹاکرکانخون تک روڈہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیاجوکہ حالیہ برف باری سے انتہائی متاثرہوچکے تھے جس پریوسی یارخون کے عوام محکمہ سی اینڈڈبلیوکے مشکورہیں ۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بروغل تک روڈوں کی صفائی مکمل کی جائے تاکہ کئی مہینوں سے پھسے ہوئے لوگوں کوخوراک ،ادویات اوردیگر ضرورت اشیاء پہنچائی جائے جوکہ ختم ہونے کاخطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے تیرانگاز جیپبل پل پربھی کام شروع کیاگیاہے جسے 2015کے سیلا ب سے جزوی نقصانپہنچا تھا ۔انہوں نے کہاکہ یوسی یارخون چترال کاسب سے پسماندہ اوردورافتادہ علاقہ ہے جہاں سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کیرسائی انتہائی مشکل ہے موسمی تبدیلی اورسٹرکوں کی خرابی سے یہاں کے بنیادی مسائل بروقت حل نہیں ہوتے ہیں اس لئے صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ ،دیگرسرکاری اورغیرسرکاری اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ یہاں کے عوام کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے ہمارے مطالبات ترجیحی بنیاوں پر حل کریں ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى