تازہ ترین

بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بائی پاس روڈ کی تعمیر میں تا خیر اور سابق ڈی سی چترال امین الحق کے کرپشن کے خلاف احتجاجی دھرنے کے ملزمان کو عدالت نے با عزت بری کر دیا۔

(نمائندہ چترال ایکسپریس ) تفصیلات کے مطابق جولائی2015 کو نوجوانان چترال کے زیراہتمام چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، بائی پاس روڈ کی تعمیر میں تاخیر اور ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق کے کرپشن کے خلاف چترال بازار پل میں دو دن دھرنے اور جلسے کرنے پر چترال پولیس نے نوجوانان چترال کے رہنماؤں ، رضی الدین، کرم الٰہی، نذیر احمد، سلطان محمد شیر، اسرار الدین،مقصود الرحمن ،بشیر احمد،ظفر ، خلیل اور قادر وغیرہ کے خلاف FIR درج کی تھی۔مقدمہ دو سالو ں سے سول جج چترال کی عدالت میں زیر سماعت تھی۔ آج عدالت میں ملزمان کے وکلا ء نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور محمد اسحاق ایڈوکیٹ نے پیروی دلائل دیتے ہو ئے ملزمان کو با عزت بری کرنے کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہو ئے ملزمان کو عدالت نے با عزت بری کر دیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔