کھوت بالاگیسوگول روڈ کوعام ٹریفک کے لئے فوری بحال کیاجائے/وی سی ناظم اورکونسلر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ویلج کونسل کھوت بالاکے ناظم میرنظام الدین،نائب ناظم حضرت الدین ،کونسلررحمت علی،فرازخان،نواب خان،شرفت بیگ،کسان کونسلرعلی نیاب خان،خواتین کونسلرلیلہ بی بی اورناظرہ بی بی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ 2015ء کے تباہ کن سیلاب کے بعدکھوت بالاسٹرک گیسوگول کے مقام پر کٹاوکاشکارتھاضلعی انتظامیہ اوردیگر متعلقہ حکام کوآگاہ کرنے کے باوجود بھی ابھی تک شنوائی نہیں ہوئی حالیہ برف باری کی وجہ سے مذکورہ مقام پر کھوت کاواحدسٹرک مکمل طورپر تباہ ہوچکاہے لیکن کوئی اقدام نہیں اُٹھاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ شارکین نے سٹرک کی اہمیت واضح کرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہ سٹرک نہ صرف کھوت بالابلکہ پوری علاقہ کھوت کے لئے اہمیت کاحامل ہے ۔علاقے میں موجودہیلتھ سینٹر،گرین گودام ،یوٹیلٹی اسٹور،چراگاہ تفریحی مقام،تعلیمی ادارے بشمول جی ایچ ایس کھوت،جی پی ایس کھوت،پبلک سکولوں کے علاوہ سرکاری اورغیرسرکاری ادارے سب کے لئے مذکورہ سڑک واحدگزرگاہ ہے جس کاکوئی متبادل روڈ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ روڈکے کٹاو کی وجہ سے راجوئے نہراوراجنونہربھی متاثرہوچکے ہیں جوکہ پوری علاقہ کھوت کے علاوہ اجنواورزنگ لشٹ کوسیراب کرنے والے واحدنہریں ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ روڈ کوفوری بحال نہیں کیاگیا علاقے میں غذائی قلت ہونے کاخدشہ ہے ۔ویلج کونسل کھوت کے ناظم اوردیگرکابینہ ایک قرارداد پاس کرتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ حکام مذکورہ روڈ کوعام ٹریفک کے لئے فوری بحال کیاجائے کیونکہ مختلف سہولت کے مراکزکے لئے واحدگزرگاہ ہونے کی حیثیت کاحامل اورمصروف ترین سٹرک ہے عوامی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے فوری بحال کیاجائے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔