
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اپنے ڈرائیور محمدافتخار کے بیٹے اور بہو کی وفات پر تعزیت انکے گھر گئے۔
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اپنے ڈرائیور محمدافتخار کے بیٹے اور بہو کی وفات پر تعزیت کے لئے انکے گھر خوشحال باغ گئے ۔
وزیر اعلیٰ کچھ دیر غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطاء کرے۔
