تازہ ترین

محمد الیاس چترالی کے قتل کا ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال موڑکھو سے تعلق رکھنے والے محمد الیاس کو 8 دسمبر 2016 کی رات قصہ خوانی پشاور میں فائرنگ کرکے اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ اپنی بہن کے گھر کی چھت پر کھڑے تھے کہ سامنے والے گھر سے اس پر فائرنگ کی گئی اوروہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا تھا چار ملزمان کے خلاف FIR درج کی گئی تھی تاہم تین ملزمان فرار ہو گئے تھے جبکہ ایک ملزم ارسلان علی مقامی علالت سے ضمانت حاصل کر رکھا تھا جس کے خلاف مقتول محمد الیاس کے بھائی محمد قاسم نے چترال کے ممتاز قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کی زیر وکالت ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج پشاور نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا جس پر ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جبکہ تین ملزمان کی تلاش جاری ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ جلد تمام ملزمان کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے گا ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى