تازہ ترین

مردم شماری کیلئے کالاش برادری کی مذہب کے انداراج کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)محکمہ شماریات نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مردم شماری اور خانہ شماری کے کالاش برادری کے مذہب کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے تاہم اسے دوسرے مرحلے میں شامل کردیا گیا ہے حال ہی میں پشاور ہائی کورٹ نے چترال میں کالاش برادری کے مذہب کے اندارج کے حوالے سے احکامات جاری کئے تھے جس پر مردم شماری کے حکام نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ حاصل کرلیا ہے اور اس کی روشنی میں اقدامات شروع کردئیے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سکھ برادری کے مذہب کے اندراج کے حوالے سے بھی عدالتی حکم پر قانونی مشاورت جاری ہے۔اور پشاور ہائی کورٹ کے دونوں فیصلوں کی روشنی میں مذہب کا خانہ دوسرے مرحلے میں شروع کردیا جائے گا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى