تازہ ترین

بومباغ گاؤں میں ابپاشی کے لئے پانی فراہم کرنے پر ضلع ناظم مغفرت شاہ کا علاقے کے عوام کی طرف سے شکریہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) بومباغ موڑکھو کے سماجی اور سیاسی کارکن عبداللہ جان نے کئی سالوں بعد بومباغ گاؤں میں ابپاشی کے لئے پانی فراہم کرنے پر ضلع ناظم مغفرت شاہ کا علاقے کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال قبل بومباغ نہر دریا بردہونے کے بعد علاقے میں کاشت کاری سے متعلق یکسر رک گئے تھے اور علاقے کے لوگ پانی کے ایک ایک بوند کو ترسنے لگے تھے ۔ ایک اخباری بیا ن میں انہوں نے کہاہے کہ ضلع ناظم نے علاقے میں پانی کی فوری اور ہنگامی طور پر فراہمی کے لئے پائپ مہیاکردیا تھا جن کی مدد سے اب علاقے میں پانی پہنچانے سے گندم کی فصل خطرے کے زد سے نکل گئے جبکہ سبزیاں بھی اس سال کاشت کئے جائیں گے جن کی پیدوار کے لئے بومباغ شہرت رکھتا تھا۔ عبداللہ جان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ حکومت کی کوششوں سے سی ڈی ایل ڈی کا ایک پراجیکٹ بھی جاری ہے جس کے ذریعے گاؤں کے ایریگیشن چینل کی بحالی ہورہی ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔