تازہ ترین

این ڈی ایم اے کی جانب سے سکولوں کی سطح پر قدرتی آفات و خدشات کے حوالے سے پروگرام

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) این ڈی ایم اے کی جانب سے سکولوں کی سطح پر قدرتی آفات و خدشات کے حوالے سے پروگرام چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کیا اس موقع پرانہوں کہا کہ اس پراجیکٹ کے باعث طلباء و طالبات میں قدرتی آفات اور خدشات سے متعلق اگاہی اور شعور پیدا ہوگا جس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ رب کائیات نے قرآن پاک میں حکم دیا ہے کہ خشکی اور تری میں جو آفات آئیں گے وہ انسان کے اپنے اعمال کے نتیجے میں آتے ہیں ہمیں اپنی اعمال کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اس اجلاس میں پی ٹی سیزلوکل گورنمنٹ کے نمائندہ گان ،والدین ،اساتذہ، ،ہیلتھ ایجوکیشن ،سوشل ویلیفئر،سی اینڈ ڈبلیو،سول ڈیفنس،پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم او  کے نمائند وں کو شریک ہوکر ورکشاپ کے مقاصد حاصل کرنی چائیں۔اس سے قبل نیٹ ور ک آف ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے پراجیکٹ منیجر آصف نے شرکاء اور مہمان خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اور ترقیاتی عمل ساتھ ساتھ ہونی چائیں ایسے بلڈنگز بنانے کی ضرورت ہے جو آسانی سے نہ گر سکیں۔گذشتہ آفات کے دوران ہمارے بلڈنگز واش آوٹ ہوگئے تھے 2005 کی زلزلے میں ہزاروں سکولز کی عمارتیں زمین بوس ہوگیں 17 ہزار سکولز تباہ ہوئے اور 10 ہزار سکولز متاثر ہوگئے 18 ہزار بچے شہید اور لاکھوں کی تعداد میں زخمی ہوئے اب ہمیں چائیے کہ زلزلہ پروف اور مضبوط سکولز بنائیں۔اس م وقع پر ڈپٹی ڈی او ممتاز ،ڈی ای او فیمیل زبیدہ خانم،فوکس کے نمائندہ گان ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے وغیرہ نے خطاب کیا ۔یاد رہے کہ یہ پراجیکٹ یو اس ایڈ کے ایمبیسڈر فنڈ کے تعاون سے ضلع چترال کے 34 متاثرہ سکولز کیلئے ترقیاتی کا م کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرے گا ابتدائی طور پر چترال 1 چترال 2 اور دنین یوسیز کے سکولوں میں کام ہوگا۔اور پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوہ کے نمائندے نے صوبے میں آفات کی انتظام کاری اور خصوصی طور پر ضلع چترال میں حالیہ آفات کے دوران پی ڈی ایم اے کے امدادی سرگرمیں پر بھی روشنی ڈالی ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔