تازہ ترین

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن چترال کے زیر انتظام انرولمنٹ کمپین 2017 کے سلسلے میں آگہی واک

چترال (محکم الدین ایونی ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن چترال کے زیر انتظام انرولمنٹ کمپین 2017 کے سلسلے میں آگہی واک چترال میں کیا گیا ۔ واک میں چترال شہر کی مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی ۔ چترال پولو گراؤنڈ سے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کی زیر قیادت واک شروع ہوا ۔ جو چترال بائی پس روڈ سے ہوتے ہوئے چیو پُل چترال پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ واک کے دوران سکولوں کے طلباء نے تعلیم کے حق میں پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے ۔ طلباء نے پاکستان اور تعلیم کے حق میں نعرے لگائے ۔ جن سے پورا شہر گونج اُٹھا ۔ واک میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ممتاز محمد وردک ، اے ڈی او شہزاد ندیم پرنسپل گورنمنٹ سنٹنیل ہائی سکول کمال الدین بھی موجود تھے ۔ اس قبل شہشاد ندیم نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ واک کا مقصد لوگوں میں تعلیم کی اہمیت اُجاگر کرنا ہے ۔ تاکہ سکول سے رہ جانے والے طلباء کو داخل کرکے اُن کو تعلیم سے بہراور کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ۔ دوسرے اضلاع کی طرح چترال میں بھی کئی بچے تاحال سکولوں سے محروم ہو سکتے ہیں ۔ کیونکہ یہاں سفری م،شکلات کے ساتھ ساتھ غربت ہے ۔ تاہم حکومت کی طرف سے بھر پور کوشش کی جاری ہے ۔ کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہے ۔ اس موقع پر بتایا گیا ۔ کہ آگہی واک 14اپریل کو دروش میں 18اپیل بونی اور 21اپریل کو گرم چشمہ میں ہو گا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔