تازہ ترین

چترال سے اوی جاتے ہوئے جیپ نمبر 1026-B کو حادثہ ایک ہلاک دو زخمی

چترال ( محکم الدین ) چترال سے اوی جاتے ہوئے جیپ نمبر 1026-B جسے ڈرائیور فدا محمد چلا رہا تھا ،مروئے کے مقام پہان لشٹ میں خراب سڑک کے باعث بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ نیچے کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں اُن کی والدہ زوجہ ہدایت خان جان بحق جبکہ وہ خود اور جیپ میں سوار اُ ن کے رشتہ دار اکبر ولی ولد لالی زخمی ہوا ۔ جان بحق خاتون کی نعش اوی پہنچا کر سپرد خاک کی گئی ۔ جبکہ زخمیوں کو بونی ہیلتھ سنٹر میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے ایک ہفتہ قبل اسی مقام پر ایک اور حادثہ ہوا تھا ۔ جس میں تین افراد جان بحق ہوئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق اس مقام پر سڑک میں جا بجا پہاڑی تودے اور ملبہ گرنے سے سڑک تنگ رہ گئی ہے ، جس کی وجہ سے یہ حادثات وقوع پذیر ہوتے ہیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔