تازہ ترین

مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے ۔۔عمائدین کھوت

کھوت (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے دور افتادہ علاقہ کھوت کا بیسک ہیلتھ یونٹ گزشتہ ڈیڑھ سال سے عملے سے محروم ہے بار بار یاد دہانی اور شکایات کے باوجود حکام بالا اس طرف توجہ دینے سے گریزاں ہے گزشتہ اس سلسلے میں ایک اجلاس بی ایج یو کھوت میں منعقد ہوا جس میں منتخب عوامی نمائندوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور اس بات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا کہ عرصہ دراز گزرنے کے باوجود متعلقہ ادارے اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں اجلاس میں یوسی ناظم وی سی ناظمین دیگر ممبران کے علاوہ مقامی عمائدین نے متعلقہ ادارے سے پرزور مطالبہ کیا کہ بی ایج یو کھوت میں جلد از جلد سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے بصورت دیگر اہلیان کھوت پولیو مہم سمیت سرکاری سطح پر صحت کے شعبے میں ہونے والے تمام ورکشاپس اور مہمات کا مکمل بائیکاٹ کریں. گے شرکا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لئے قرارداد بھی منظور کیا
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔