
چترال سکاوٹس اورپاک آرمی کے تعاون سے ارندومیں اسپرنگ فیسٹول کااہتمام
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سکاوٹس کے تعاون سے تحصیل ارندومیں ایک شاندار اسپرنگ فیسٹول کااہتمام کیاگیا جس میں علاقے کے لوگوں نے بھرپورشرکت کی فیسٹول میں مختلف ایونٹ کاانعقادکیاگیا جس میں بچوں اوربڑوں کے لئے والی بال ،کرکٹ،بچوں کے لئے کارٹوں موویز،تقریری مقابلے ،علاقائی اورروایتی کھیلوں کابھی انعقادکیاگیا۔اس موقع پرعلاقے کے عمائدین نے کہاکہ
یہ تحصیلارندومیں اپنی نوعیت کاسب سے بڑاایونٹ ہے جس سے علاقے کے لوگوں نے بھرپوراندازسے لطیف اندوزہوئے ۔انہوں نے پاکستان آرمی اورچترال سکاوٹس کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے پیشہ وارانہ اموراورقیام امن کے ساتھ ساتھ دوسرے دفاعی اورصحت مندسرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں فیسٹول کے آخرمیں ونگ کمانڈر143Wکے لیفٹنٹ کرنل فیصل عمران نے جیتنے والے ٹیموں اوربچوں میں ٹرافی ،گفٹ اورانعامات تقسیم کئے
