تازہ ترین

گولین ایس آر ایس پی بجلی گھر سے متعلق جس ادارے میں بھی کو تاہی دیکھی گئی۔ ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔اے سی عبدالاکرم

چترال (محکم الدین ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالا کرم نے کہا ہے ۔ کہ گولین ایس آر ایس پی بجلی گھر سے متعلق جس ادارے میں بھی کو تاہی دیکھی گئی۔ ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔ اور کسی سے بھی رو رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔ Image may contain: 1 person, standing, beard and indoorپیر کے روز ٹاون ہال چترال میں اس حوالے سے اُن کے زیر صدارت غیر معمولی اجلاس ہوا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ عوام کے ساتھ مسلسل مذاق کیا جا رہا ہے ۔ کوئی بھی ادارہ واضح طور پر مسئلے کے بارے میں معلومات نہیں دے رہا ۔ جس کی وجہ سے عوام میں بجلی کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ ماہ رمضان سر پر ہے ۔ اور گرمی کے دن شروع ہو چکے ہیں ۔ اس لئے اس نشست میں ایس آر ایس پی گولین بجلی گھر کے بارے میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں پاور کمیٹی چترال کے چیرمین خان حیات اللہ خان ، امیرجماعت اسلامی مولانا جمشید احمد ، ڈی پی ایم ایس آر ایس پی طارق احمد ، انجینئر شفیق الرحمن کے علاوہ پاور کمیٹی کے ممبران ناصر احمد،حسین احمد ، ناظمین اور علاقائی عمائدین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ڈی پی ایم طارق احمد نے کہا ۔ Image may contain: 1 personکہ بجلی گھر کا سول ورک اور مشینری اعلی معیار کے ہیں ۔ صرف پانی کی کمی کی وجہ سے پیداوار کا پورا ہدف حاصل نہیں ہو رہا ۔ تاہم اس وقت ایک میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔ لیکن بجلی تقسیم اُن کا مسئلہ نہیں ہے ۔ اس کیلئے پیڈو اور واپڈا ہی بہتر طریقے سے سسٹم بنا سکتے ہی ۔ پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر پیداوار میں اضافہ ہو گا ۔ اس بات کی انجینئر نے بھی توثیق کر دی ۔ واپڈا کی طرف سے بتایا گیا ۔ کہ گولین بجلی کیلئے علیحدہ سسٹم بنایا گیا ہے ۔ اور پیداوار کے مطابق اُس کی تقسیم کی جائے گی ۔ تاہم اس حوالے سے Image may contain: 2 people, people sitting and indoorایس آر ایس پی کو واپڈا کے ساتھ با قاعدہ معاہدہ کرنا پڑے گا ۔ اجلاس میں ناظمین اور دیگر شرکاء نے بجلی گھر پر کئی سوال اُٹھائے ۔ جس پر مسئلہ اجلاس میں حل نہ ہو سکا ۔ اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی ، جس میں پاور کمیٹی ، ایس آر ایس پی ، واپڈا ، پیڈو اور ناظمین کے نمایندگان مزیداقدامات کیلئے اے سی چترال سے ہر مہینے میٹنگ کریں گے ۔ اجلاس میں چیرمین پاور کمیٹی خان حیات اللہ خان ، حسین احمد ، ناظم سجاد احمد ، شبیر احمد ، نذیر احمد ،عمر عتیق ، منیر احمد چارویلو و دیگر نے خطاب کیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔