تازہ ترین

کوشٹ کے لیے آر سی سی کوراغ کوشٹ پل کی منظوری اور سروے پر وزیراعظم پاکستان نواز شریف،ایم این اے اور این ایچ اے کا شکریہ۔

موڑکھو( جمشیداحمد)کو شٹ کے لیے کوراغ کوشٹ آر سی سی پل کی منظوری اور این ایچ اے کے ذریعے سروے کروانے پر اہلیان کوشٹ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور این ایچ اے کے حکام کادل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشٹ کی عوام شیرپاکستان میاں محمد نواز شریف اورفخر چترال شہزادہ افتخار الدین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس علاقے کی عوام کا درینہ مسئلہ آر سی سی پل کا مطالبہ منظور کرکے این ایچ اے کے ذریعے جگہ کاسروے کرکے علاقے کے عوام کا دل جیت لیا ہے یہاں کے عوام وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور شہزادہ افتخارالدین کا عوام کے ساتھ ہمدری اور احسان کو کھبی فراموش نہیں کریں گے درین اثنا علاقے کی معروف سماجی شخصیت یونس لال نے بھی لوکل میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عوام کی طرف سے وزیراعظم پاکستان، ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور این ایچ اے کا شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔