تازہ ترین

چترال یوتھ فورم کی جانب سے اسلام آباد میں موسم بہارکی امد پر ایک میگا ایونٹ ’’سپرنگ فیسٹیول ‘‘کا انعقاد

اسلام آباد:(نظار علی) چترال یوتھ فورم نے اتوار کی شام 16 اپریل کو پاکستان نیشنل کونسل آف ارٹس میں ایک پروگرام ’’سپرنگ فیسٹیول ‘‘ (Spring Festival) Image may contain: 2 peopleکا انعقاد کیا ۔جس کا مقصد موسم بہار کو چترال کے صدیوں پرُانی ثقافتی طرز میں منانا تھا ۔جس میں چترال کے ایم این اے شہزادہ افتحار الدین اور چترال ٹاون کے مینجینگ ڈائیریکٹر سلطان نے والی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بسنے والے گلگت بلتستان اور چترال کے سینئر پروفیشنلز او ر فیملیز کے علاوہ مختلف علاقوں سے مہمانوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ایم این اے چترال شہزادہ افتحارالدین نے پروگرام کو سراہتے ہوے کہا ۔ ’’ یہ پروگرام اپنے نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا۔ یہ فیسٹیول ہر سال ہونا چاہیے اور میں کوشش کرونگا کہ پی این سی اے اسے اپنے سالانہ کیلنڈر میں ڈال دے تاکہ ہم ہر سال اپنے کلچر کو اس طرح مناتے رہے۔ ‘‘ آگرچہ موسم بہارجس کو پھولون کے مہینے کے نام سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کا جشن مختلف علاقوں میں منایا جاتا ہے لیکن چترال یوتھ فورم نےImage may contain: one or more people and people standing اس کو ایک منفرد انداز میں منایا۔ اس پروگرام میں جشن بہاران کو مختلف معاشروں کے اپنے اپنے ثقافتی انداز میں منانے کو مختلف ٹبلوس کی شکل میں پیش کی جس میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے پرفامنس دی ۔ اور انہوں نے ایران، افعانستان، تاجکسان، چترال اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو ایک نہایت اچھے انداز میں پیش کیا جس کو شراکاء نے دل کھول کر داد دی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوانون نے عرصہ دراز سے چلے آنے والی چترال کی موسیقی اور رقص ’’ پھستک دوسک ‘‘ کو بھی پیش کیا جو اپنے منفرد انداز کی بناء پر چترال میں بہت مقبول ہے۔ Image may contain: 5 peopleاس فیسٹیول کا دوسرا حصہ ثقافتی میوزک کا تھا جس میں چترال اور گلگت بلتستان کے مایہ نازفنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چترال کی طرف سے محسن حیات شاداب اور عرفان علی تاج اور گلگت بلتستان سے جابر خان جابر نے اپنے فن سے لوگوں کومحظوظ کیے۔ پروگرام کے شراکاء نے بہ یک وقت قدیم اور جدید میوزک میں رقص کرکے محفل گرما دی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔