تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی قائدین کا انجینئر امیر مقام کو پارٹی کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے سعید احمد خانImage may contain: 1 person, standing, beard and outdoor اور پارٹی کے دوسرے رہنماؤں صفت زرین اور محمد کوثر ایڈوکیٹ نے انجینئر امیر مقام کو پارٹی کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے صدارت سے پارٹی کی پوزیشن صوبے میں مستحکم ہوگی اور خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ کی حکومت قائم ہونا لازمی ٹھہر گئی ۔ ایک مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انجینئر امیر مقام نہایت متحرک شخصیت اور خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیںImage may contain: 1 person, tree, crowd and outdoor اور سیاسی سمجھ بوجھ میں اس صوبے میں کوئی بھی سیاسی لیڈر ان کا ہم پلہ نہیں ہوسکتا اور یہ پارٹی کی خوش قسمتی ہے کہ اس کی قیادت ایک غیر معمولی صلاحیت کے حامل سیاست دان کے سپر د ہوئی ہے جو اپنی قابلیت کا لوہا منواچکا ہے۔ مسلم لیگ کے رہنماؤں نے انجینئر امیر مقام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چترال کے چپے چپے میں مسلم لیگ کا پرچم گھر گھر لہرانے میں وہ کوئی کسر نہیں اُٹھائیں گے اور اپنی تمام توانائی ،وقت اور جان ومال تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے نومنتخب صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پہلی فرصت میں چترال کا دورہ کریں جہاں مسلم لیگ اور نواز شریف کے پروانے ان کا فقید المثال استقبال کرنے کو بے تاب ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔