تازہ ترین

کھوت پائین اور کھوت بالا کا آپس میں رابطہ منقطع۔۔۔۔

طاہر شادان۔۔۔۔۔۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عوامی نمائندوں کے نوٹس میں لانے کے باوجود کسی نے اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی عوامی نمائندوں کی
غفلت اور بے حسی کی وجہ سے آج وادی کھوت کے مقام گیسو گول میں روڈ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث مکمل طور پر بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کھوت بالا اور کھوت پائین کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔۔۔۔
کھوت میں موجود سرکاری و نجی تمام تعلیمی ادارے اور طبی مراکز کھوت کے دونوں حصوں میں واقع ہیں جس کی وجہ سے کھوت پائین کےلوگوں اور طلبا کے لئےکھوت بالا میں واقع اداروں تک پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں اور  کھوت بالا کے لوگوں کے لئے کھوت پائین میں واقع اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ آئیے دیکھتے ہیں کونسے ادارے کہاں واقع ہیں
گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی سکولز ۔۔۔۔ کھوت بالا
سالک پبلک سکول اینڈ کالجز ۔۔۔۔۔ کھوت بالا
طبی مرکز اے کے ایج ایس پی ۔۔۔۔ کھوت بالا
گورنمنٹ مڈل سکول ۔۔۔۔۔۔ کھوت پائین
کھوت کالج آف سائنس ۔۔ کھوت پائین
بی ایج یو ہسپتال ۔۔۔. کھوت پائین
جامع مسجد ۔۔۔۔۔. کھوت پائین
مرکزی دارالعلوم ۔۔۔ کھوت پائین
اب علاقے کے لوگوں کے لئے اور خصوصاً طلبا کے لئے سکولوں میں پہنچنا اور مریضوں کو ہسپتال لے جانا کسی مصیبت سے کم نہیں صرف یہی نہیں بلکہ آگر روڈ کو فوری طور پر بحال نہیں کیا گیا تو کھوت بالا میں اشیائے خوردونوش​ کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے
ڈسٹرکٹ ناظم ایم این چترال ایم پی اے اپر چترال اور تحصیل ناظم سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دیکر علاقے کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بچانے کی کوشش کی جائے
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔