تازہ ترین

آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال اور آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن چترال کا مطالبات کے حق میں احتجاج

چترال ( محکم الدین ) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن نے جمعرات کے روزImage may contain: 6 people, people standing and outdoor چترال پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔ احتجاج کرنے والے اساتذہ غیر مشروط ٹائم اسکیل ، این ٹی ایس اساتذہ کی مستقلی ، اساتذہ کے بچوں کیلئے کوٹہ کی منظوری ، ٹیچنگ الاؤنس ، چھٹیوں میں کنونس الاؤنس کی کٹوتی بند کرنے اورImage may contain: 2 people, outdoor پرائمری اساتذہ کیلئے امتحانی ڈیوٹیوں میں مناسب کوٹہ دینے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ اساتذہ کی نمایندگی کرتے ہوئے ، محمد ظفر ، قاری محمد یوسف اور مختار احمد نے کہا ۔ کہ اسا تذہ کو ان مطالبات کے حل کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے یقین دھانی کی گئی تھی ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ابھی تک ا س پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔Image may contain: 8 people, tree and outdoor کہ ریشنلائزیشن کے نام پر ایک استاد پر چالیس طلباء کی پڑھائی کی ذمہ داری ڈالنا ظالمانہ فیصلہ ہے ۔ جسے واپس لیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی سطح پر آل ٹیچرز کی قیادت اور اساتذہ نے ان مطالبات کے حق میں Image may contain: 2 people, tree and outdoorجس احتجاج کا آغاز کیا ہے ۔ چترال کے آل ٹیچر اُس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔ اور صوبائی قیادت کے تمام ہدایات و احکامات پر عمل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔