تازہ ترین

چار روزہ جشن کا غ لشٹ20اپریل کو شروع ہو گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے سب ڈویژن مستوج میں کاغ لشٹ کے مقام پر چار روزہ جشن کا غ لشٹ شروع ہو گیا جس میں ضلع بھر سے کھیلوں اور تفریح کے شائقین ہزاروں کی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں جس کا انتظام ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کررہی ہے ۔ جشن کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کی ۔ جشن میں پولو، کرکٹ ، فٹ بال اور ولی بال کے علاوہ چترال کے روایتی کھیلوں رسہ کشی، نشانہ بازی، بوڈی دک اور پہلوانی کے مقابلے شامل ہوں گے جن میں شائقین انتہائی دلچسپی کا مظاہر ہ کررہے ہیں۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی ضلعی حکومت چترال کی مخصوص ثقافت اور روایات کو جدید دور کی ثقافتی یلغار سے بچانے کے لئے ایک وژن رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاغ لشٹ فیسٹول کو شندور فیسٹول کی طرح بھر پور توجہ ملے گی جوکہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور کئی صدیوں سے ریاست چترال کے حکمران اسے مناتے رہے ہیں۔ضلع ناظم نے اس موقع پر تالیوں کی گونج میں اعلان کیا کہ کا غ لشٹ فیسٹول کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے کیلنڈر ایونٹس میں شامل کیا جائے گا تاکہ اسے ہر سال سرکاری سرپرستی میں منایا جائے۔ضلع ناظم نے کہاImage may contain: 2 people, people smiling, people standing, sunglasses and outdoorکہ بعض حضرات اس وقت علاقے میں نان ایشوز کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ درست رویہ ہر گز نہیں ہے اور یہ ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ بھی موجود تھے جس نے خطاب کرکے فیسٹول میں سب ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ مردم شماری اور پولیو کے خلاف مہم کے باوجود انہوں نے کا غ لشٹ فیسٹول کے کامیاب انعقاد کی طرف بھی توجہ دی۔ فیسٹول کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیرمین فخر الدین اور ڈپٹی ڈی ای او ممتاز احمد نے بھی خطاب کیا۔ Image may contain: 10 people, people standing, outdoor and natureفیسٹول میں ضلع کے مختلف علاقوں سے شایقین کا غ لشٹ پہنچ کر خیمہ بستی بساکر جنگل میں منگل کاسماں پیدا کردیا ہے ۔ کا غ لشٹ تین وادیوں تورکھو، موڑکھو اور بیار کے سنگھم پر واقع ایک سطح مرتفع ہے جوکہ موسم بہار میں نہایت دلفریب نظار ے پیش کرتی ہے اور اس کے دونوں طرف بہتے ہوئے دریاؤں کے مناظر اور بھی دلکشی پیدا کرتے ہیں۔ فیسٹول کا اختتام 23اپریل کو ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شرکت متوقع ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔