تازہ ترین

ڈی سی آفس چترال میں انتہائی اہم میٹنگ،عوام سےچترال کے امن کے خلاف ہونے والی سازش کو ملکر ناکام بنانے کی اپیل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ اختتام پذیر ہوگئی۔ میٹنگ میں علما کرام، سیاسی پارٹیوں کے صدور اور علاقے کے معززیں نے شرکت کی۔ طویل مشاورت کے بعد علما کرام اور مسلمانان چترال کے تحفظات دور کرنے اور قانون کے مطابق تادیبی کارروائی کرنے کے لئے ملزم کے خلاف فوری ایف ائی آر درج کی گئی۔ اور اس کی نقل میٹنگ میں پیش کی گئ ساتھ ہی فیصلہ ہوا کہ اس کیس کی تحقیقات فوری طور پر کل ہی سے شروع کی جائے گی ۔ تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد متفقہ فیصلہ ہوا کہ جید علمائے کرام چترال ٹاوں کے مختلف مساجد میں جاکر شہریوں سے پر امن رہنے کی تلقیں کریں گے۔ شرکاے میٹنگ نے چترال کے باشعور عوام سے اپیل کی کہ وہ چترال کے امن کے خلاف ہونے والی اس سازش کو ملکر ناکام بنائیں۔ تاکہ چترال میں امن، باہمی ہم اہنگی اور بھائی چارے کی فضا خراب نہ ہو۔ اور دشمنان چترال کے مزموم عزائم ناکام ہوجائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔