تازہ ترین

چترال کے امن کو خراب کرنے کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیاجائیگا۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں گذشتہ روزرونما ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد حالات کنٹرول کرنے کیلئے ہفتہ کے روز بھی چترال کے تمام داخلی راستے بدستور بند ہیں۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ خود تمام سکیورٹی کی نگرانی کررہے ہیں۔حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز مختلف مقامات پر لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کررہے ہیں۔اور حساس داخلی راستوں کو مکمل طورپر خاردار تاریں لگاکربند کردی گئی ہے۔دیر پولیس کی بڑی تعداد چترال پہنچ گئی ہے۔اور چترال میں سیکیورٹی زمہ داریاں انجام دی رہی ہیں۔جبکہ چترال پولیس کی بھارئی تعدادجو مردم شماری کی ڈیوٹی پر ضلع سے باہر گئے ہوئے تھے کو واپس بلالیا گیا ہے۔ہفتہ کے روز چترال شہر کے تمام سکولزسمیت عدالت بند رہے۔تاہم امتحانات جاری رہی۔تمام کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے میڈیا کا بتایا کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔یہ چترال کے امن کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے جسے کا میاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى