تازہ ترین

ایم پی اے سلیم خان کاشاہی مسجد چترال میں جمعہ کے روز معلون شخص کی شدید مذمت ، حکومت اور اعلیٰ عدلیہ سے گستاخ رسولؐ کو فوری سزا دینے کی اپیل۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ایم پی اے سلیم خان نے گذشتہ روزہ شاہی مسجد چترال میں ایک معلون شخص رشید خان کی طرف سے توہین رسالت کے ارتکاف کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ شخص کو قانون کے کٹہرے میں لاکر فوری طورپر پھانسی کی سزا سنائی جائے۔تاکہ آئیندہ کوئی ایسی بے ہودہ حرکت کرنے سے اجتناب کرے۔اُنہوں نے تمام مسلمانان چترال سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔اُنہوں نے تمام علماء کرام اور سیاسی عمائدین سے بھی اپیل کی اور کہا کہ ہرکوئی چترال میں امن کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔تاکہ کوئی اسلام دشمن اور ملک دشمن ہمارے آمن کو برباد نہ کرے۔اُنہوں نے چترال میں آمن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر چترال سکاؤٹس،چترال پولیس،ضلعی انتظامیہ،علماء کرام،ضلع ناظم اور خطیب شاہی مسجد کا شکریہ ادا کیا اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی وہ اس مسئلے کو مسلکی رنگ دینے کی کوشش نہ کرے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔