تازہ ترین

گستاخ رسولؐ کی سزا قتل ہے اس کی معافی کو قبول نہ کیا جائے،ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی یارخون رحمت ولی خان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یار خون سے ممبرڈسٹرکٹ کونسل رحمت ولی خان ،ممبرتحصیل کونسل میرصاحب بیگ،ناظم ،نائب ناظم کونسلرزویلج کونسل بانگ علاقے کے عمائدین نے جمعہ کے روزشاہی مسجدمیں نبوت کا دعویٰ کرنے والے ملغون شخص کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان کو قرار واقعی سز ا دے کر انہیں نشانہ عبرت بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا قتل ہے اس کی معافی کو قبول نہ کیا جائے اور چترال کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے سماج دشمن عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہ ہونے دیاجائے۔یوسی یارخون کی سنی اوراسماعیلی حلقوں نے ملغون رشیدکے خلاف سخت کارروائی کرکے نشانہ عبرت بنانے کامطالبہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اے کے ڈی این کے تمام ادارے بھی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔