تازہ ترین

چترال میں مردم شماری 25اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں مردم شماری 25اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائیگا۔ اتوار کے روز مردم شماری کے چارج سپرنٹنڈنٹس کو سامان تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم نے کہا Image may contain: 1 person, sitting and indoorکہ چترال کے طو ل و عرض میں 25اپریل سے خانہ شماری اور مردم شماری کا عمل شروع ہوکر 35دنوں کے دورانیے میں یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحصیل چترا ل میں 14چارج سپرنٹنڈنٹ ،63سرکل سپروائزر 185انومیرٹر ز 370بلاک میں مردم شماری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مردم شماری سٹاف کی سکیورٹی کیلئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جس میں آرمی اور پولیس کے جوان ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ عبدالاکرم نے کہا کہ مردم شماری کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ جو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا ۔Image may contain: 6 people, people standing اور دو اسٹاف ہر وقت ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے ۔ چترال کے تمام علاقوں سے مردم شماری سے متعلق کسی بھی معلومات کیلئے فون نمبر 413686پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ ا نہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے حالات نارمل ہیں ۔ اور مردم شماری میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔