تازہ ترین

چترال کے عوامی حلقوں کا کمانڈنٹ ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے انتہائی اہم کردار ادا کرنے پر اُن کی تعریف اور شکریہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے عوامی حلقوں نے کمانڈنٹ ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے حکمت عملی ، دلیری اور وژن کے ساتھ گذشتہ روز رونما ہونے والے واقعے کے حل میں اہم کردار ادا کرنے پر اُن کی تعریف کی ہے ۔ اور دل کی گہرائیوں سے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مختلف افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کا حالیہ واقعہ کسی خود کُش دھماکے سے زیادہ خطرناک تھا ۔Image may contain: 31 people, crowd اور یہ چترال کے امن کو خراب کرنے کی بہت بڑی سازش تھی ۔ لیکن جس طریقے سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے خلوص نیت سے فوری طور پر عوام سے گھل مل کر حکمت عملی کرکے کشیدہ ماحول کو امن میں تبدیل کرنے کی شب و روز کوشش کی ۔ اور بغیر کسی جانی نقصان کے گھمبیر مسئلے کو سلجھانے میں کامیاب ہوئے ۔ اُس کیلئے و ہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرنل نظام الدین شاہ نے فوج کے انتہائی ذمہ دار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ، مذہبی ، سیاسی اور علمی پہلووں سے لگی آگ کو بجھانے میں انتہائی اہم رول ادا کیا ہے ۔ جس کیلئے چترال کے عوام اُن کی درازی عمر اور ترقی و کامرانی کیلئے دُعا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کمانڈنٹ نے چترال میں سیلاب اور زلزلے کے انتہائی مصائب کے دور میں گھر گھر جا کر لوگوں کی مدد کی ۔ اور اُنہیں حوصلہ دیا ۔ جبکہ چترال کے لوگوں کے غمی اور خوشی میں بھی شریک ہیں ۔ اس لئے چترالی عوام کے دل میں اُن کیلئےImage may contain: 24 people, crowd and outdoor پاک فوج کے آفیسر کے طور پر احترام کے علاوہ اضافی طور پر پُر خلوص سماجی احترام موجود ہے ۔ جو شاید بہت کم آفیسروں کے حصے آتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حالات جس تیزی کے ساتھ سنگینی کی طرف جا رہے تھے ۔ اگر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس فوری طور پراس کو اپنے ہاتھ میں نہ لیتے ۔ تو چترال کے امن کو بہت بڑا نقصان ہو سکتا تھا ۔ لیکن شکر ہے کہ اُن کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔