تازہ ترین

جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر علی اعوان کا گذشتہ روز پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کا جائزہ لینے کیلئے چترال کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر علی اعوان نے گذشتہ روز پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کا جائزہ لینے کیلئے چترال کا دورہ کیا ۔ جی او سی نے چترال پہنچنے کے بعد کشیدہ حالات کے دوران متاثر ہونے والے علاقوں ،چترال بازار اور امن و امان کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے چترال سکاؤٹس آفیسر مس میںImage may contain: 2 people, people sitting, table, tree and outdoor چترال کے علماء سے تفصیلی بات چیت کی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات گنڈا پور ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ ،ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکوربھی موجود تھے ۔ جی او سی نے علماء سے چترال کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اُن کے کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے علماء سے ماحول کو ساز گار بنانے اور چترال کے روایتی اور مثالی امن کے تحفظ کیلئے مزید کردار ادا کرنے کے توقع کا اظہار کیا تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔ علماء نے جی او سی کو یقین دلایا ۔ کہ چترال کا امن اُن کیلئے انتہائی مقدم ہے ۔ اور انہوں نے ہمیشہ امن ، بھائی چارے کے فروغ کو اولیت دی ۔ اور آیندہ بھی اپنی یہ ذمہ داریاں ملک اور چترال کے عوام کے بہتر مفاد میں انجام دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ توہین رسالت کے مرتکب شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ تاکہ آیندہ کسی اور کو اس قسم کے ملعونیت کے ارتکاب کرکے اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری کی ہمت نہ ہو سکے ۔اور چترال کے امن کو بھی نقصان نہ پہنچے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔