تازہ ترین

نہرشیشی کے نام پرخردبرد کا سخت نوٹس لیا جائے۔فہم اللہ فہمی

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)صارفین نہر شیشی نےفہیم اللہ فہمی یوتھ کو نسلر دروش 1 ـشاہ نگار کلدام کے ذریعے نہر شیشی کے مرمت میں خربرد کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخارنے صارفین نہر شیشی دروش کی درخواست پر 11لاکھ روپے نہر کی ضروری مرمت پر رکھا تھا،ٹینڈر کاکافی عرصہ گزار گیا، ٹھیکہ دار ٹھیکہ لینے کے بعد لا پتہ ہے اور نہ محکمہ ٹی ایم اے کسی ذ مہ دارشخص نےنہر کا دورہ کیااُنہوں نے کہا کہاب صارفین نہرشیشی کے تیار فصلیں اور پودے میوہ جات جلنے کا شدید امکان پیدا ہو گیاہے،اور صارفیں نہر شیشی میں مایوسی اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے ،اب ملوم ہو رہا ہے کہ ٹی ایم اےانیجینئراور ٹھیکہ دار کی ملی بھگت سے ہوائی بل بنا کرفنڈز ہڑپ  کیے گئے ہیں؛لہذآ ضلعی و صوبائی حکومت،تفتیشی ادارے، ٹی ایم اے اعلی حکام سےاور ایم این اے چترال مطالبہ کیا جاتا ہے کہ نہرشیشی کے نام پر مذکورہ خردبرد کا سختی سے نوٹس لیا جائے ،تاکہ نہر شیشی کے دس ہزار صارفین کیتیار فصلیں؛ پودے اور میواجات کو جلنے سے بچایا جا سکے،اور ملزمان کےخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى