تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ڈاکٹروں کے حالات کار بہتر بنانے کے لئے ترقی کے چار درجاتی فارمولے کی منظوری دے دی

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ڈاکٹروں کے حالات کار بہتر بنانے کے لئے ترقی کے چار درجاتی فارمولے کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں محکمہ صحت کی طرف سے انکی ہدایات کے تحت تیار کردہ سمری کی منظوری کی صورت میں دی ہےImage may contain: one or more people, people sitting, people standing and indoor جسکے تحت گریڈ 17کے میڈیکل افسرکو 50 فیصد، گریڈ 18 کے سینئر میڈیکل افسر کو 34فیصد، گریڈ 19کے پرنسپل میڈیکل افسر کو 15فیصد اور گریڈ 20کے چیف میڈیکل افسر کو ایک فیصد کی شرح سے ترقی کے مواقع خود کار انداز میں مہیا ہونگے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ ، سیکرٹری صحت عابد مجید اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکر ٹری محمد اسرار موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکر ٹری صحت کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات ویلج، یو سی اور تحصیل و ضلع کی سطح پر اُنکی دہلیز پر مہیا کرنے اور سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کی بنیادی شرط پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہر ممکن کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے جس میں انکے حالات اور اوقات کار کی بہتری شامل ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔