تازہ ترین

آل پارٹیز چترال کاوزیر اعلیٰ سے چترال میں حالات کو ابتری سے بچانے کے لئے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤکرنے کامطالبہ۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں گزشتہ جمعہ کو شاہی مسجد میں رونما ہونے والے واقعہ کے سلسلے میں جلسہ جلوس میں شرکت کرنےImage may contain: 1 person, sitting, beard and indoor والوں کی گرفتار ی سے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایک آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد نے کی جبکہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں امیر جمعیت علماء اسلام قاری عبدالرحمن قریشی (جے یو آئی)، حاجی عید الحسین (اے این پی)، محمد کوثر ایڈوکیٹ (مسلم لیگ ن)،صدیق احمد (اے پی ایم ایل) ، عبدالمجید (پی ٹی آئی)، محمد حکیم ایڈوکیٹ ( پی پی پی) نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خانImage may contain: 6 people, shoes اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرار داد میں کہا گیا کہ شاہی مسجد واقعے پر چترال کے غیور مسلمانوں کا رد عمل فطری امر تھا اور اس کے باوجود حالات کا مجموعی طور پر پرامن رہنے کا کریڈٹ بھی اہالیان چترال کو جاتاہے جوکہ اپنے علاقے میں امن کے لئے درد رکھتے ہیں۔ قرارداد میں مزید کہاگیا کہ ان حالات میں حکومت کو ضرورت سے ذیادہ ردعمل دیکھانے کی ضرورت نہ تھی کیونکہ احتجاج کرنے والوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری سے علاقے میں امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا گیا کہ حالات کو ابتری کی طرف جانے سے بچانے کے لئے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کیا جائے ۔ اس موقع پر چترال کے عوام سے بھی پرامن رہنے کی اپیل کی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔