تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف نے بے لگام صوبے کو بہترین اور خوش اسلوب طرز حکمرانی میں بدل دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پرویزخٹک

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر ویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بے لگام صوبے کو بہترین اور خوش اسلوب طرز حکمرانی میں بدل دیا ہے ۔ عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق مثبت تبدیلی کیلئے نظر آنے والے اقدامات کئے ہیں۔جس نے صوبے میں مضبوط مالی نظم و ضبط قائم کرکے وسائل اور اختیارات کے غلط استعمال کو روکا ہے، کرپشن اور بے ضابطگیوں کی حوصلہ شکنی کی ۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا، قانون کی حکمرانی قائم کی اور صوبے میں میرٹ پر فیصلہ سازی کو فروغ دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے اورخدمات کی ڈیلیوری کیلئے خود کار طریقہ کار وضع کرنے کیلئے قابل عمل اصلاحات لائیں۔ان اقدامات نے لوگوں کی حکومت کے بارے میں سوچ کو بد ل دیا ہے اور عوام نے محسوس کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے میں بہترین حکمرانی کیلئے درست سمت میں جار ہی ہے ایک ایسا صوبہ جوماضی کی بد ترین حکمرانی کی وجہ سے ایک بے لگام اور حکمرانی کے لحاظ سے ایک ناکام وفاقی یونٹ بن چکا تھا۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں نظام کی تبدیلی کو صرف چہروں کی تبدیلی کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیئے۔ہم نے قانون سازی کرکے اس نظام کے استحکام اور تسلسل کو بھی یقینی بنادیا ہے ۔اس نظام کو آئندہ اثر و رسوخ رکھنے والے لوگ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے تبدیل نہیں کر سکیں گے۔اگر کسی نے دوبارہ سٹیٹس کو لانے کی کوشش کی تو اُس کے ہاتھ جل جائیں گے ۔ کوئی بھی شخص اس سلسلے میں کامیاب نہیں ہو گا کیونکہ ہمارے تبدیل شدہ نظام کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ اگر ہم ایک بے لگام اور تباہ حال صوبے کو ٹھیک کر سکتے ہیں تو پاکستان میں بھی بہترین طرز حکمرانی کا نظام قائم کر سکتے ہیں۔انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ اس تبدیل شدہ نظام کی خود حفاظت کریں ۔یہ ایک شفاف نظام ہے جو حقدار کے حق کی حفاظت کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نظام کی وجہ سے اب تعلیم یافتہ اور ماہر لوگ صوبے میں واپس آرہے ہیں جبکہ ماضی کے کرپٹ ترین نظام اور ناانصافیوں کی وجہ سے ہمارا اعلیٰ ترین دماغ باہر منتقل ہو رہا تھا۔ہمارے اقدامات کی وجہ سے عوام کا اعتماد بحال ہوااور لوگ صوبے میں واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات، تنخواہوں میں اضافے اور آسامیوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی بات کی اور کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے ڈیلیوری سسٹم کی بہتری کیلئے یہ اقدامات انتہائی ناگزیر تھے ۔پرویز خٹک نے واضح کیاکہ اصلاحات کا مذکورہ عمل اور قانون سازی اگرچہ ایک مشکل کام تھا مگر انہوں نے اس کو ایک چیلنج کے طورپر لیا اور کر دکھایااور عوامی مفاد میں اداروں کی مضبوطی ، شفافیت اور وسائل کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنایا ۔ وزیراعلیٰ نے اپنی حکومت اور سابقہ حکومتوں کی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہاکہ آج کا خیبرپختونخوا کل (گزشتہ) کے خیبرپختونخوا سے بہت بہتر ہے۔تحریک انصاف نے صوبے کی ایک نئی تاریخ کا آغاز کیا ہے۔عوام دوست طرز حکمرانی کو متعارف کرایا۔ مقامی حکومتوں کے نظام کے ذریعے وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنائی اور مقامی حکومتوں کے نظام کو بااختیار بنایا تاکہ لوگ اپنی ترقی خود پلان کر سکیں۔ لوکل کونسل سسٹم اور اس کے منتخب نمائندوں کو اپنے اختیارات اور وسائل کو سمجھنا چاہیئے اور اُنہیں عوام کی فلاح وبہبود میں استعمال کریں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ منتخب عوامی نمائندے تبدیلی کے صحیح مفہوم کو سمجھیں اور اس تبدیلی کی وجہ سے مثبت اثرات اور نتائج کو سمجھیں انہوں نے کہاکہ اُن کی حکومت نے تبدیلی کو اپنے منشور کا حصہ بنایا اور خوش اسلوبی کے ساتھ اس کا نفاذ عمل میں لایا ۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں مقامی سطح پر تنظیمی کمزوریاں دور کریں تاکہ وہ سماجی برائیوں کے خلاف لوگوں کو منظم کرسکیں اورمعاشرے میں اپنی ذمہ داری اور حقوق کے بارے میں سمجھ بوجھ پیدا کرسکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تبدیلی کو ایک مستقل اور مسلسل عمل کے طورپر دیکھنا چاہیئے اور نچلی سطح پر لوگوں کو تبدیلی کیلئے تیار رکھنا چاہیئے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔