تازہ ترین

چترال سےڈی آئی خان قیدیوں کو لے جانے والی وین کو حادثہ، 7 اہلکاروں سمیت22 زخمی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے قیدیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے والی پولیس وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 7 پولیس اہلکار اور 15 قیدی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق مختلف مقدمات میں گرفتار ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خصوصی وین کے ذریعے چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کیا جارہا تھا۔ علی الصبح ساڑھے4 بجے کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 7 پولیس اہلکار اور 15 قیدی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ اس آپریشن کے دوران 4 ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل نے حصہ لیا۔ ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکور کی قیادت میں جے یو آئی کا وفد ڈیرہ اسمعیل خان روانہ، تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، مولانا عمر چترالی اور محمد جمیل چترالی وفد میں شامل

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔