تازہ ترین

مولانا فضل الرحمن کا شاہی مسجد چترال کے خطیب کو فون،مولانا خلیق الزمان سے واقعے اور حالات کی تفصیلات معلوم کیں

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان کو فون پرگذشتہ ہفتے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں ان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو آئین وقانون کے مطابق مثبت انداز میں نمٹا کر اپنا فرض منصبی احس طریقے سے نبھایا،جس پر وہ داد تحسین کے مستحق ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اُنہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ علماء کرام امن پسند ہیں اور قانونی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے کو قانون کے سپرد کرکے اُنہوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا اور خون خرابے کے خطرے کو ٹال کر ملک وقوم کو یقینی بدنامی سے بچایا۔مولانا فضل لرحمن نے خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ قدم قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے مولانا خلیق الزمان سے واقعے اوراس کے بعدکے حالات کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔