تازہ ترین

ایم پی اے سلیم خان کاوزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات ،شاہی مسجد کے واقعے کے بعد کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور پی پی پی کے ضلعی صدر سلیم خان نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے شاہی مسجد کے واقعے کے بعد کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر واضح کیاکہ اس واقعے پر عوامی رد عمل ایک فطری امر تھا اور یہ چترال کے عوام کا ہی کمال تھا کہ اس واقعے کے بعد بھی حالات پرامن رہے جبکہ ان حالات میں یہاں کوئی بڑا واقعہ رونما ہوسکتا تھا اور نقصان کا خدشہ تھا۔ا نہوں نے وزیر اعلیٰ پر یہ بھی واضح کیاکہ ان حالات میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے خلاف مقدمہ دائر کرنا سراسر ناانصافی کی بات ہے جس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سلیم خان کو یقین دلایا کہ وہ پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ہدایات جاری کریں گے کہ وہ ڈی پی او چترال کو کیس کا دوبارہ جائزہ لینے اور دہشت گردی کے دفعات کو واپس لیں گے ۔ سلیم خان نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کردہ مقدمات فی الفور واپس لے کر احتجاجیوں کو رہا کئے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔