تازہ ترین

چار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈیپک) کا اجلاس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں 15مئی سے شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈیپک) کا اجلاس منعقد ہواImage may contain: one or more people, people sitting and indoor جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے کرتے ہوئے انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اس موقع سیکیورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید علی اکبر شاہ نے بتایاکہ مردم شماری ڈیوٹی اور کالاش فیسٹول چیلم جوشٹ کی وجہ سےImage may contain: 3 people, people sitting, table and indoor پولیس کی بھاری نفری دستیاب نہیں جس کی بنا پر اسے موخر کرنے کا اہتمام کیا جائے مگر قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر سعد ملوک نے کہاکہ یہ چونکہ قومی ایام ہیں جن میں ردوبدل نہیں ہوسکتی ۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف مہم چلانے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ اس موقع پر ڈی۔ سی چترال نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی کوتاہی برتنے کیImage may contain: one or more people, people sitting and indoor گنجائش نہیں ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے اور چترال کے پولیو فری ہونے کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔