تازہ ترین

فرنٹیئر کور کا جوان شوال میں شہید؛ فوجی اعزاز کیساتھ کیسو دروش میں سپردخا ک کردیا گیا

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کا ایک اور جوان مادر وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ Image may contain: 5 people, outdoorتفصیلات کے مطابق دروش کے گاؤں کیسو سے تعلق رکھنے والے جوان سال حمید الرحمن شوال شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شہید ہو گئے۔لانس نائیک حمیدالرحمن اکتوبر 2002 میں چترال سکاؤٹس میں بھرتی ہوئے تھے ، بعد ازاں 2016میں انکا تبادلہ 195ونگ شوال رائلفلز میں ہوا ۔Image may contain: 5 people, outdoorلانس نائیک حمید الرحمن شوال میں عسکری خدمات کی بجاآوری کے دوران گزشتہ دنوں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید کو جمعہ کے روز دروش کے گاؤں کیسو میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا۔ اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے دستے نے شہید کو سلامی دیImage may contain: 10 people, people standing and outdoor جبکہ چترال سکاؤٹس کے افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائے۔ شہید کی نماز جنازہ میں کثیر تعدا د میں لوگوں نے شرکت کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔