ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام کا پانچواں سالانہ اجلاس، رحمت الہی دوسری باراے وی ڈی پی چیئرمین منتخب

چترال ( محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کا پانچواں سالانہ جنرل اجلاس (AGM) دوسرے مرحلے میں چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخاب کے ساتھ مکمل ہوا ۔Image may contain: 1 person, sitting and table جس میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی دوسری بار بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر اے وی ڈی پی کے چیرمین منتخب ہو گئے ۔ الیکشن میں اُن کے مد مقابل ظہیرالدین ،شمس الربی اور حیات خان نے بھی بطور امیدوار حصہ لیا ۔ تاہم رحمت الہی نے اپنے مدمقابل امیدواروں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ۔ جبکہ دوسرے نمبر پر ظہیر الدین کے ووٹ رہے ۔ اس لئے طے شدہ فیصلے کے مطابق وہ وائس چیرمین قرار پائے ۔ اے وی ڈی پی بورڈ میں پانچ خواتین سمیت اُنیس ممبران نے اپنے ووٹوں کا استعمال کیا ۔ جن میں تین کالاش خواتین اور ایک مرد ممبر بھی شامل ہیں ۔ Image may contain: 2 people, people smiling, people standingسابقہ تمام انتخابات سلیکشن کی بنیاد پر باہمی رواداری کے تحت انجام پاتے تھے ۔ لیکن اس مرتبہ کئی امیدواروں نے غیر معمولی طور پر چیرمین شپ کیلئے بطور امیدوار دلچسپی لی ۔ جس کی بنا پر سلیکشن سے فیصلہ ہونا ممکن نہ رہا ۔ اور با قاعدہ طور پر ووٹ دینے کیلئے بیلٹ پیپر استعمال کئے گئے ۔ تاہم الیکشن انتہائی پُر امن ماحول میں اور جمہوری انداز میں منعقد ہو ئے ۔ منیجر اے وی ڈی پی وزیر زادہ نے الیکشن کیلئے پریزائڈنگ آفیسر اور جاوید احمد و فضل امین نے معاون کا کردار ادا کیا ۔ الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد چیرمین اے وی ڈی پی نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا ۔ کہ در اصل اُن کا آپس میں مقابلہ ادارے کی بہتر خدمت کے جذبے کے تحت ہوا ہے ۔ اور وہ علاقے کی تعمیر وترقی پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے تمام بورڈ ممبران کا Image may contain: 1 person, standing and beardشکریہ ا دا کیا ۔ اور کہا کہ یو سی ایون کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کی جائے گی اور بورڈ کے ممبران کے اعتماد کا پاس رکھا جائے گا ۔ وائس چیرمین ظہیر الدین نے ادارے کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتر نے کے عزم کا اظہار کیا ۔ قبل ازین اے جی ایم کا پہلا مرحلہ گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول ایون کے ہال میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایون ، بمبوریت ، بریر اور رمبور کے مردو خواتین تنظیمات کے صدور اور نمایندگان کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ اجلاس کے مہمان خصوصی منیجر حبیب بینک ایون شبیر احمد اور صدر محفل کے فرائض مقامی معروف شخصیت جندولہ خان نے انجام دی ۔ چیر مین اے وی ڈی پی سیف اللہ کالاش نے اجلاس میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ انہوں نے اپنے دو سالہ ذمہ داریوں کے دوران علاقے کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے اقدامات کی کوشش کی ہے ۔ تاہم اس کا فیصلہ تنظیمات ہی کر سکتے ہیں کہ ہم کہاں تک کامیاب ہوئے ہیں ۔ منیجر اے وی ڈی پی وزیر زادہ نے دو سالہ رپورٹ پیش کی ، Image may contain: 20 people, people standing and weddingاور کہا کہ ادارے نے پی پی اے ایف ، کنسرن ورلڈ وائڈ کے ساتھ انفراسٹرکچر پر کام کیا ۔ جس میں عوامی مفاد کے درجنوں منصوبے کامیاب ہوئے ہیں ۔ تاہم گمبیاک پُل کی تعمیر میں ٹیکنکی وجوہات کی بنا پر پُل کی دیوار کو شدید برفباری کے دوران نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ پُل اپنی جگہ موجود ہے ۔ جس کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے کالاش زبان و ثقافت کو محفوظ کرنے کے سلسلے میں بھی اہم کام ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے کالاش ثقافت کو معدوم ہونے کے خطرات سے بچانے میں کامیابی ملی ہے ۔ تاہم اس پر مزید کام کی ضرورت ہے ۔ مہمان خصوصی منیجر حبیب بینک ایون شبیر احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اے وی ڈی پی ایک بہترین آرگنائزیشن ہے ۔ اور بڑے پیمانے پر تنظیمات کے مردو خواتین صدور اور منیجرز کی اس اجلاس میں شرکت اس بات کو واضح کرتا ہے ۔ کہ ادارے پر لوگوں کا بھر پور اعتماد ہے ۔ اور مقامی لوگ اسے اپنے علاقے کی تعمیرو ترقی کا ادارہ سمجھتے ہیں ۔ اور یہ اپنی نوعیت کا واحد جمہوری ادارہ ہے ۔ جو آزادنہ طور پر اپنے بورڈ ممبران منتخب کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حبیب بینک ایون ترقیاتی کاموں کے دوران مالیاتی خدمات انجام دینے میں ادارے کے ساتھ ہے ۔ اور ہم ہر قسم خدمات کیلئے تیار ہیں ۔ لہذا بینک کی ترقی کیلئے تنظیمات اور ادارہ تعاون کریں ۔ صدر محفل سابق ممبر جندولہ خان نے اے وی ڈی پی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور یونین کونسل ایون کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر اے وی ڈی پی کی تعریف کی ۔ بعد آزان اے وی ڈی پی کے بورڈ ممبران کے انتخاب کا عمل شروع ہوا ۔ اور رمبور ، بمبوریت ، ایون کی تنظیمات نے متفقہ طور پر سلیکشن کے ذریعے اپنے ممبران کا انتخاب کیا ۔ جبکہ بریر کے بورڈ ممبران کا انتخاب گذشتہ روز انجام پایا ۔ جس کے بعد چیرمین اور وائس چیرمین کے لئے انتخابات پیر کے روز منعقد ہوئے ۔ اور سابق ناظم موجودہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی دوسری بار اے وی ڈی پی کے چیرمین منتخب ہوئے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔