تازہ ترین

وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے ریگولیشن آف جنریشن ، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹربیوشن آف الیکٹرک پاورایکٹ میں مجوزہ ترمیم پر مکمل اتفاق کیا ہے

پشاور(چترال ایکسپریس)وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے ریگولیشن آف جنریشن ، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹربیوشن آف الیکٹرک پاورایکٹ میں مجوزہ ترمیم پر مکمل اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مابین اجلاس کے دوران ہوا جس میں وفاق کے علاوہ تمام صوبوں سے متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔اس مجوزہ ترمیم کا مقصد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی (نیپرا)کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔تجربات نے ثابت کیا کہ 1997 میں قائم کردہ یہ ادارہ اپنی کارکردگی کے حوالے سے کافی مسائل سے دوچار رہا تاہم مجوزہ ترامیم پر اتفاق رائے کے بعد کارکردگی بہتر بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔اسلام آباد میں ہی منعقدہ مشترکہ مفادات کونسل کے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزرات پانی و بجلی مجوزہ ترمیم کے مسودے کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت کرے گی چنانچہ اجلاس کے شرکاء نے بڑے خوشگوار ماحول اس ترمیم کا تفصیلی جائزہ لیا اور باہمی مشاورت سے ہر پہلو اور درپیش مسائل کا ازالہ کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔