تازہ ترین

چترال کی تعمیر و ترقی میر ی اولین ترجیح ہے۔ایم پی اے سلیم خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہا ہے کہ چترال کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیح ہے۔یہ بات اُنہوں نے چترال کے اندرونی سڑکوں کی بہتری کیلئے مختص 2کروڑ75لاکھ روپے کے اسکیم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں کے اندر چترال کا رابطہ CEPECکے ذرئع چائینہ تک ہورہا ہے اور چترال کے اندر 1200میگاواٹ کے7نئے بجلی گھر سی پیک منصوبوں کے تحت بن رہے ہیں۔اور اس سال جولائی تک لواری ٹنل منصوبہ بھی اپنی تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں منظورشدہ گولین گول پاؤرپراجیکٹ بھی اس سال اپنے تکمیل کو پہنچ رہا ہے جس سے 30میگاواٹ بجلی سب سے پہلے چترال ضلع کو ملے گا اور باقی بجلی نیشنل گرڈ کو جائیگا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل اور دیگر موجود تھے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔