تازہ ترین

ایم پی اے سلیم خان دروش میں زیر تعمیر کالج کا افتتاح کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہے۔میرعباد اللہ\رحمت علی شاہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میرعباد اللہ اورپریس سیکرٹری رحمت علی شاہ نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ضلع چترال کے باشعور عوام کو معلوم ہے کہ سابقہ اے این پی کے دور حکومت میں محسنِ چترال سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے چترالی عوام سے دلی لگاؤ رکھتے ہوئے 8دفعہ چترال کا دورہ کیا۔اور چترال کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے بڑے میگاپراجیکٹ کا اعلان فرمایا۔اور اپنے دورہِ دروش کے موقع پر عوام دروش کے دیرینہ مطالبے کے پیش نظر زنانہ ڈگری کالج دروش کا اعلان کردیا جس میں تاحال تعمیراتی کام جاری ہے اور تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔اب باوثوق ذرائع سے معلوم ہورہا ہے کہ زیر تعمیر ڈگری کالج کا افتتاح سلیم خان ایم پی اے کررہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سلیم خان کو کیا جلدی ہے اور زیر تعمیر کالج کا افتتاح کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہے۔کچھ صبر اور کروں کالج تعمیر ہونے دو پھر افتتاح کریں تویہی بہتر ہوگا۔سلیم خان سابقہ دورِ حکومت میں وزیر بہبود آبادی تھے اپنی وزارت میں چترال میں زچہ وبچہ کا سنٹر بناتے اور اب اُن کا افتتاح فرماتے تو ہمیں زیادہ خوشی ہوتی۔کسی اور کے کاموں کا افتتاح آپ کو زیب نہیں دیتا بلکہ یہ کام آپ کو عوام کے نظروں میں مزید گرادے گی۔ہم اُمید رکھتے ہیں کہ سلیم خان حالیہ دور کے ترقیاتی کاموں کا رلزٹ عوام کے سامنے پیش کریں۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى