تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام تحصیل دروش کے زیر اہتمام دروش میں تحصیل صدر مولانا انعام الحق کے زیر صدار ت تعزیتی اجلاس اور قران خوانی

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علمائے اسلام تحصیل دروش کے زیر اہتمام دروش میں تحصیل صدر مولانا انعام الحق کے زیر صدار ت بلوچستان مستونگ خودکش حملے میں شہیدا کے لئےتعزیتی اجلاس اور قران خوانی اہتنمام کیا گیا۔تعزیتی اجلاس میں جمعیت علمائےاسلام  ضلع چترال کےجنرل سیکرٹری ضلع نائب ناظم  مولانا عبدالشکور نے شرکت ۔اس موقع پرمولانا عبدالشکور نے کہا کہ اہل باطل مختلف روپ دھار کرعلمائےحق کودبانےکی کوشش کررہے ہیں لیکن باطل طبقات  کو پتہ چلنا چاہئے  ۔کہ علما بم دھماکوں، خودکش حملوں سے ڈرنے والے نہیں۔جے یو آئی کے کارکن  انشاٗ اللہ اپنے مشن کو استقامت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔اجلاس میں شہداٗ  کے بلندی درجات  کی لئےدعا کی گئی۔ زخمیوں کی صحت یابی کیلئےدعا کی گئی اور واقعہ مستونگ کی پرزورمذمت کی گئی اور واقعے کے تمام پہلوٗوں کی تحقیقات کرکے  ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔تعزیتی اجلاس  میں قاری جمال عبدالناصر، مولانا سردارحسین، مولانا بشیر اکبر، قاری شفیع اللہ، مولانا محمد اسمٰعیل، مولانا سعیدالرحمٰن ،قاضی احتشام الحق ،نصیراحمد وغیرہ نے شرکت کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔