
انجمن ترقی کہوارچترال کے زیرنگرانی تین کتابوں کی تقریب رونمائی،21مئی 2017کومرکزی انجمن ترقی کہوارکاباقائدہ انتخابات کرانے کااعلان
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)مرکزی انجمن ترقی کہوارضلع چترال کے زیرنگرانی
شائع شدہ کتاب کلیات باباآیوب شاعری مجموعہ مصنف باباآیوب آیوب،ملکھوتہ سلامی کہوارڈرامے مصنف (ر)پرووفیسراسرارالدین اورہائے مہ شیرین نان شاعری مجموعہ مصنف صادق اللہ صادق اردو ترجمہ محمدجاوید حیات کے تینوں کتابوں کی تقریب رونمائی اتوارکے روزچترال پریس کلب چترال میں کیاگیا ۔پروگرام کےمہمان خصوصی (ر)کرنل شہزادہ افتخاراورصدرمحفل سابق تحصیل ناظم چترال امیرخان میرتھے جبکہ نظامت کی فرائض محمد جاویدحیات انجام دے رہے تھے۔پروگرام میں پروفیسر ممتازحسین اورسابق ڈائریکٹراطلاعات یوسف شہزاد نے(ر)پروفیسراسرارالدین کے کہوارڈراموں پرمشتمل
کتاب پرمقالے پیش کرتے ہوئے کہاکہ (ر)پرووفیسراسرارالدین نے کہوارکودورحاضرکے ثقافتی ،لسانی اورتہذیبی یلغارسے بچانے میں اہم کرداراداکیاہے جس سے کہوارزبان ثقافتی یلغارسے محفوظ رہے گا۔ اس طرح مولانگانگاہ ،گل مراد حسرت نے کلیات باباایوب،محمدذکرزخمی ،صالح ولی آزاداورمحمدعرفان عرفان نے صادق اللہ صادق کے کتاب ہائے مہ شیرین نان پرتفصیلی مقالے پیش کئے۔مہمان خصوصی (ر)کرنل شہزادہ افتخار،صدرانجمن ترقی کہوار ضلع چترال شہزادہ تنویرالملک نے تینوں کتابوں کی تقریب رونمائی کوسراہاتے ہوئے کہاکہ ا کیڈمی ادبیات اورگندہارا ہندکوبورڈ پشاورکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں
کہ انہوں نے ان کتابوں کوشائع کرنے میں ہماری مددکی ہے اُمیدرکھتے ہیں ائندہ بھی اپناتعاون جاری رکھکرہماری حوصلہ افزائی کریں گے ۔شہزادہ تنویرالملک نے مزیدکہاکہ 21مئی 2017کومرکزی انجمن ترقی کہوارکاباقائدہ انتخابات کیاجائے گا
موجودہ کابینہ کی مدت ختم ہوچکی ہے اس لئے انجمن ترقی کہوارکے تمام ممبروں سے گذارش ہے کہ پروگرام میں شرکت کویقینی بنائے۔آخرمیں صدرمحفل امیرخان میرنے صدراتی خطے سے نوازا۔
