سیلاب سے متاثرہ پلوں اورسٹرکوں کی بحالی ایک سال کے اندرمکمل ہوں گی/ایم پی اے سلیم خان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال رکن صوبائی اسمبلی چترال سلیم خان نے بروزگول کے پل کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے پسماندہ اورمحروم علاقوں کی تعمیروترقی میری اولین ترجیح ہے سال 2015کے سیلاب سے چترال کے تمام علاقوں میں تباہی اوربربادی ہوگی تھی اس کے بعدزلزلہ آنے کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کم وبیش 15ارب کانقصان ہواتھا،مگرانصاف کے دعوادارحکومت نے دوسال گزرنے کے بعدہماری بارباراحتجاج کے بعدچندروڈزاورپلوں کی بحالی کے لئے فنڈزدیاجوکہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابربھی نہیں ہے۔اگرمیں حکومت کومجبورنہ کرتاتویہ فنڈبھی ملنے والے نہیں تھے مگرجب سے یہ فنڈمنظورہوئے ہیں توہرکوئی اپنی سیاست چمکانے کیلئے میدان میں کود پڑے ہیں اورجگہ جگہ اپنے نا م کی تختیاں لگاکراپنی سیاسی دوکان چمکانے لگے ہیں ،حالانکہ اس اس فنڈکی منظوری ان لوگوں کاکوئی کردارنہیں ہے بہرحال میں سیاست کوعبادت سمجھ کرکرتاہوں اورنہ ہی کسی سستی شہرت کے لئے کوئی کام کرتاہوں ،بلکہ چترال کے عوام خود باشعورہے وہ بہتریں جج ہیں وہ بہترفیصلہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بروزگول کے عوام کویقین دلایاکہ مذکورہ پل کے تعمیرچھ مہینے کے اندراندرکرد جائیگی اورکام کے معیارکوبھی برقراررکھی جائیگی اس موقع پر انہوں نے اپنے صوابدی فنڈزسے پانچ چھوٹے منصوبوں کابھی افتتاح کیا۔یوتھ کونسلرفضل نبی،(ر)صوبیدارفضل قادراوردیگرنے اپنی پارٹیوں کوخیربادکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکیا اس موقع پرممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی بروزمولانافتح اللہ ،سرورکمال ایڈوکیٹ اورریٹائرڈایس ایچ او سردارنے بھی خطاب کرکے سلیم خان کے خدمات کوخراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔