تازہ ترین

ایم این اے شہزادہ افتخارالدین 16مئی کو چترال پریس کلب کے زیر اہتمام مہراکہ کے نام سے منعقد ٹاک شو پروگرام میں مہمان ہوں گے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین 16مئی کو منگل کے دن چترال پریس کلب کے زیر اہتمام مہراکہ کے نام سے منعقد ٹاک شو پروگرام میں مہمان ہوں گے جس میں وہ علاقے کی ترقی کے حوالے سے اپنی کاوشوں کا تفصیل سے ذکر کریں گے اور ان امور کا بھی جائزہ لیں گے جوکہ بعض وجوہات کی بنا پر انجام نہ دئیے جاسکے۔بعدازاں وہ حاضرین کے سوالوں کا بھی جواب دیں گے جوکہ آدھے گھنٹے پر محیط ہوگا جبکہ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی اس موقع پر moderatorکا کردار ادا کرتے ہوئے اس ٹاک شو کا خلاصہ پیش کریں گے۔ چترال پریس کلب نے مہراکہ کے نام سے چترال کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلع ناظم سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کا فورم مہیا کرنے کے فیصلہ کیا ہے اور منگل کے دن اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام منعقد ہوگا۔ اسی طرح دوردراز کی وادیوں میں عوام کو درپیش مسائل کو ان ہی زبانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کے لئے مختلف یونین کونسلوں میں پریس فورم بھی منعقد کئے جائیں گے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى