
ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا دورہ تورکھو، روڈپر کام کا تفصیلی جائزہ۔
بونی ( جمشیدا حمد)منگل کے روز ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے تورکھو کا دورہ کیا اور زیر تعمیر تورکھو روڈ میں کام کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانا یوسف اور تورکھو سے آئے ہوئے عمائیدین کی کثیر تعداد موجود تھے
موقع پر کام کا جائزہ لیا اس کے بعد استارو میں تورکھو کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عمائیدین اور اجتماع سے ملاقات کی استارو پہنچنے پر ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کاپرتباک استقبال کیا گیااس موقع پر عمائیدیں تورکھو نے اپنے درینہ مطالبہ اور مسئلہ تورکھوروڈ کا ذکر کر تے ہوئے کہا حکومت اور ڈیپارٹمنٹ کی عدم توجہی کی بنا پر روڈ میں کام غیر تسلی بخش نظر آرہی جوکہ عوام کے لیے مایوس کن ہے اس علاقے کے عوام آمد ورفت کے سلسلے میں ہمیشہ مشکلات سے دوچارہیں حالیہ روڈ میں کام کے لیے مشنری نہ ہونا ،متعلقہ ٹھیکہ دار کا ہمیشہ عدم موجودگی اوڈیپارٹمنٹ کی عدم توجہی کی بناپر
کام ست روی کا شکار ہے پورا کمپنی کی طرف سے مشینوں کے ذمہ دارایک شخص سائیڈ پر موجود ہے متعلقہ ٹھیکہ دار کانسلٹنٹ کی عدم موجود گی کام کی معیار اور رفتارکو مزید خراب کر رہی ہے کامیابی کی امید نظر نہیں آرہی ہے جسکی وجہ سے عوام مایوس ہو چکے ہیں اس سلسلے میں حکومت اور ڈیپارٹمنٹ کی دلچسپی انتہائی ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ مختلف جگہوں میں پلوں کی تعمیر اور زمین کا معاوضہ لوگوں کوبھر وقت ملنی چائیے تاکہ عوام کی تسلی ہو سکیں آخر میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں عوام کے ساتھ تعاون کر کے مزید فنڈ کی فراہمی اور جدید مشنری سائیڈ میں پہنچا کر تورکھو لوگوں کا درینہ روڈ کا مسئلہ حل کی جائے۔ مقریریں میں محمد نواب خان ایڈوکیٹ ،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل قیوم بیگ۔ریٹائرڈکپٹن فاروق العظم، سفیر اللہ رہنمااے پی ایم ایل سب ڈویژن مستوج،اقبال ،احمد اللہ دیگر نے خطاب کیے اور ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کو علاقے اور روڈ کے دورہ کر
نے کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد مخترم شہزادہ محی الدین کے نقش قدم پر چل کر علاقے کی عوام کے ساتھ تعاون کر کے یہاں تشریف لائے جو کہ اس کے والد مخترم شہزادہ محی الدین نے سب سے پہلے اپنے دور اقتدار میں اس روڈپر کام کا آغاز کیا تھا ہم ان کی خدمات کو کھبی فراموش نہیں کر یں گے ۔اس کے علاوہ تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانا یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے خطاب کیا اور ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی طرف سے عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا آخر میں ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چترال کے دورے کے موقع پر مختلف منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ اس مزکورہ روڈ کا بھی افتتاح کیا تھا چھ مہینے گذرنے کے باوجود بھی یہ روڈ اسی حالت میں موجود ہے
جوکہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی عدم توجہی کا ثبوت ہے میں نے اپنے کوشیوں سے وفاقی حکومت سے دس کروڑ روپے پہلے منظور کروائی اور چھبیس کروڑ روپے مزید ریلیز ہونگے جس وقت ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈکومنٹس اسلام آباد پہنچیں گے اسی وقت رقم ریلیز کی جائے گی جوکہ کام کی نوغیت اور پیمائش کو دیکھتے ہوئے خرچ کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ میں کوشیش کر کے اسلام آباد سے کام کی نگرانی کے لیے منیٹرنگ ٹیم کا بندوبست کرونگا جو کہ کام کی نگرانی کے لیے یہاں آئیں گے اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج کوبھی کام کی نگرانی کی خصوصی ہدایت کی آخر میں یہ پروگرام روڈ کی کامیابی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
