ہائی سیکنڈری سکول وریجون کے لئے فوری طورپر اسٹاف کی تقرری کی جائے

ہائی سیکنڈری سکول وریجون کے لئے فوری طورپر اسٹاف کی تقرری کی جائے
موڑکہو (اعجاز احمد) علاقہ وریجون موڑکہو میں ہائی سیکنڈری سکول زنانہ کی عمارت تیارہوکر دوسال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اس میں اسٹاف کی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔جسکی وجہ سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد دختران یوسی موڑکہو کو اگلے مرحلے پر تعلیم کی حصولی کے لیے چترال یا بونی کے سکولوں میں داخلہ لینا پڑتا ہے جوکہ نہایت تکلیف کا باعث بنتی ہے۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،وزیر تعلیم،ای ڈی او فیمل چترال،ایم این اے اور ایم پی ایز سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی سیکنڈری سکول وریجون کے لئے فوری طورپر اسٹاف کی تقرری کیا جائے تاکہ نئے تعلیمی سال 2017کے دوران طالبات اپنے علاقے میں اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے زیور تعلیم سے اراستہ ہوسکیں اور کئی بے روزگار افراد کو روزگار فراہم ہوسکے گی جو تحریک انصاف کے پی کے کی حکومت کیلئے مزید نیک نامی کا باعث بنے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔