تازہ ترین

آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال کے زیر اہتمام سکول سیفٹی ڈے کا انعقاد

چترال( رپورٹ شہریار بیگ) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال کے زیر اہتمام آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں گذشتہ روز سکول سیفٹی ڈے منائی گئی۔ سکول ہذا کے پرنسپل طفیل نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔(AKAH)چترال کے ریجینل پروگرام منیجر امیر محمد خان ،ریجینل پروگرام افیسر ولی محمد خان موقع پر موجود تھےImage may contain: 4 people, people sitting and indoor۔امیر محمد خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔RPOولی محمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قدرتی آفات اور اُن سے بچاؤ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ سکول سیفٹی ڈے آغا خان ڈیولپمنٹ نٹ ورک کے تعاون سے حکومت پاکستان کے زیر انتظام انٹر نیشنل سکول سیفٹی کانفرنس سے ہوا۔کانفرنس میں اعلان کیا گیا تھا کہ ہر سال سکول سیفٹی ڈے کو پاکستان میں قومی دن کے طور پر منایا جائے گا۔سکول سیفٹی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کی بنیاد پر ترتیب شدہ ایک جامع منصوبہ ہے۔جس میں سابقہ فوکس کے زیر اثر شعبوں میں محفوظ سکول کے لئےImage may contain: 12 people, crowd سہولیات ،ڈیزاسٹر منجمنٹ اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے مقاصد شامل ہیں۔کئی دہائیوں پر محیط تجربے کی بنیاد پر ڈیپارٹمنٹ آف ایمر جنسی منجمنٹ جو کہ پہلے فوکس پاکستان کہلاتا تھا نے ہمیشہ مربوط ،جامع اور جدید طرز پر سکول سیفٹی کے لئے منصوبہ بندی کی ہے۔ اس موقع پر قدرتی آفات مثلاً زلزلہ،سیلاب اوربرفانی تودوں سے بچاؤ کے طریقے ویڈیوز کے زر یعے دیکھائے گئے تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل طفیل نواز نے سکول سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام کو Image may contain: 7 people, people standing and indoorسراہتے ہوئے AKAHکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔تقریب میں سکول کے بچوں میں گروپ کی شکل میں قدرتی آفات کے حوالے سے تقریری مقابلے اور ذہنی آزمائش کا پروگرام ہوا۔مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کی۔سٹیج سکریٹری کے فرائض عیسٰی خان اور مس نادرہ علی نے انجام دئیے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔