منتخب نمائندہ گان وی سی جنجریت میں کئی عرصے سے جاری پانی کی شدید قلت سے علاقہ مکینوں کی نجات دلائی جائے۔وی سی ناظم عمران الملک۔

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس)عمران الملک ناظم ویلج کونسل جنجریت نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ویلج کونسل جنجیریت خصوصا ڈومشغور سے لیکر لوٹ گلوغ اوسیک تک کئی عرصے سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خصوصا خواتین کو بہت کٹھن حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو بہت دور سے سروں پر پانی لاتی ہیں اداروں کی طرف سے علاقے کو یکسر نظر انداز کرنا ایک لمحہ فکریہ ہے ہم ہر سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی دروش میگا واٹر سپلائی اسکیم میں گاوں ڈومشغور سے لیکر اوسیک لوٹ گولوغ تک کا علاقہ ابتدائی سروے میں شامل تھا لیکن فنڈز کی کمی کا بہانہ بناکر علاقے کو اس اہم اسکیم کے ثمرات سے محروم رکھا گیا اس لئے ہم اپنے نمائند گان تحصیل ناظم ڈسٹرکٹ ناظم ایم این اے،ایم پی ایز،ایکسین اور اور سیکرٹری پی ایچ ای ڈی اور سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقے کی پسماندگی اورمصائب کو مد نظررکھتے ہوے اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔