تازہ ترین

حافظ اسداللہ حیدر چترالی ایڈوکیٹ، لائرزاینڈ پولیس ریلیشن کمیٹی لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری مقرر

لاہور (نمائندہ چترال ایکسپریس)حافظ اسداللہ حیدر چترالی لاہور لائرزاینڈ پولیس ریلیشن کمیٹی لاہور ہائی کے ایڈیشنل سیکرٹری مقررکئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ اسداللہ حیدر چترالی Image may contain: 7 people, people standingکو لائرزاینڈ پولیس ریلیشن کمیٹی لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری مقررکیا گیا ہے ۔ حافظ اسداللہ حیدر کا تعلق چترال کے مردم خیز وادی تریچ کے ایک علمی گھرانے سے ہے ۔ موصوف نے پرائمری تعلیم اپنے آبائی علاقے تریچ ،شاہی مسجد چترال سے حفظ قرآن کی تکمیل کے بعد اپنے چچا مولانا قاضی محمد انس رحمۃ اللہ علیہ کے زیر سرپرستی جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک لاہور سے درس نظامی ،قراء ت سعبہ وثلاثہ کی تکمیل کی۔ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ لاہور بورڈ سے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ بعدازاں سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خلیل الرحمن کے زیر سایہ ایل ایل بی اورایم اے پولیٹیکل سائنس کی ڈگری حاصل کی ۔تعلیم کے ساتھ ساتھ موصوف صحافت سے بھی وابستہ رہے ۔معروف صحافی حافظ نصیر اللہ منصور کے ساتھ نوائے چترال کے ایڈیٹر ،روز نیوزاورعلم ٹی وی کے بیوروچیف کے عہدے پر فائز رہے ۔ اورآجکل لاہور میں وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔یاد رہے موصوف سابق وزیر تعلیم ریاست چترال جناب شاہ کے خاندان کے چشم وچراغ ہیں۔معروف سماجی کارکن حاجی حیدر ولی شاہ کے فرزنداورراہنما پاکستان پیپلز پارٹی نظار ولی شاہ کے بھتیجے ہیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔