تازہ ترین

خدمات اورکارکردگی کی بنیادپر2018ء کے الیکشن میں بھی جیت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ایم پی اے سلیم خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ دنوں گورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول ایون کاافتتاح کرتے ہوئے ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین ڈیڈاک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاکہ ضلع چترال کے مقصدکے حصول کے لئے علم کی شمع کوگھرگھرپہنچاناپڑے گا،الحمداللہ اپنے 9سالہ دوراقتدارمیں چترال کے تمام علاقوں میں تعلیمی ادارے بناچکاہوں،اورگاؤں ایون کی ترقی کے لئے میرے خدمات روزروشن کی طرح عیان ہیں نہ صرف ایون بلکہ پورے ضلع میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا۔انہوں نے کہاکہ اپنے خدمات اورکارکردگی کی بنیادپرمیں سمجھتاہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ2018ء کے الیکشن میں بھی جیت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی اورانشاء اللہ تعالیٰ اس بارمرکزاورصوبوں میں بھی حکومت پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اورجمہوری اداروں کی تحفظ کیلئے کام کیاہے ،ہمیشہ غریبوں،مزدوروں اورمحروم طبقے کی نمائندگی کی ہے اوریہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی چترال کے 25ہزارغریب خاندانوں کوبے نظیرکارڈکی صورت میں ماہواروظیفے مل رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سال لواری ٹنل کے تکمیل کے بعدچترال میں ایک بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے اورگلگت چترال،چکدرہ روڈکوبھی سی پیک میں شامل کیاگیاہے جس کے ذریعے مزیدترقی کے راہیں کھل جائیں گے تبدیلی کے لئے چترال کے نوجوان اپنے آپ کوتیاررکھیں۔درین اثنا اُنہوں ایون ہپستال کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر ضیا اللہ خان نے اُنہیں ہسپتال کے مختلف مسائل کے بارے میں  بریفنگ دی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔